بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے بل بورڈز نصب

بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے بل بورڈز نصب

 07:32 pm  

امرتسر: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز لگا دیے گئے۔

بھارتی شہر امرتسر میں وزیراعظم خان کی تصاویر والے بل بورڈز لگادیئے گئے ہیں اور بل بورڈز پروزیراعظم کے ساتھ  بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔

 

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کی کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کے حق میں یہ بل بورڈز سکھ رہنما ہر پال سنگھ کی جانب سے لگایا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے اصل ہیرو ہیں۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پاکستان کی جانب سے کرتارپور میں دنیا کے سب سے بڑے گودوارے کی فقید المثال افتتاحی تقریب رکھی گئی جس میں شرکت کے لیے سرحد پار سے نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved