کویت میں گھریلو ملازماؤں کی آن لائن فروخت کا انکشاف، کارروائی شروع

کویت میں گھریلو ملازماؤں کی آن لائن فروخت کا انکشاف، کارروائی شروع

 05:55 pm  

ویت سٹی: کویت نے سوشل میڈیا پر خواتین گھریلو ملازمین کی خرید و فروخت کے انکشاف پر کارروائی کا آغاز کردیا جب کہ گوگل، انسٹا گرام اور ایپل نے بھی ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔کویتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر انسٹاگرام اور دیگر ایپس کے ذریعے گھریلو ملازماؤں کی خرید و فروخت کے مکروہ دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن میں اکاؤنٹس کو بند کر کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی۔

کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کویت کے پبلک اتھارٹی فار مین کے سربراہ ڈاکٹر مبارک علی عظمی کا کہنا ہے کہ خواتین ملازماؤں کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی اور ایسی خواتین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ ایسی خواتین کو کام کے پیسے دینے کے بجائے ایک دوسرے کو فروخت کردیا جاتا تھا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved