بھارتی ائرفورس کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

بھارتی ائرفورس کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

 02:16 pm  

والیار: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ائرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیار کے علاقے میں فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے تاہم حادثے سے قبل وہ کاک پٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور محفوظ رہے۔

بھارتی حکام کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اس دوران اسے حادثہ پیش آگیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved