جمال خاشقجی قتل؛ آخری لمحات کی آڈیوریکارڈنگ سے متعلق نئی تفصیلات جاری

جمال خاشقجی قتل؛ آخری لمحات کی آڈیوریکارڈنگ سے متعلق نئی تفصیلات جاری

 12:37 pm  

استنبول:سعودی صحافی جمال خاشقجی کی زندگی کے آخری لمحات میں کی گئی مبینہ ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

 

ترک حکام کے دعوے کے مطابق خاشقجی نے مبینہ طور پر اپنے آخری الفاظ میں اپنے قاتلوں کو اپنا منہ بند نہ کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ انہیں دمے کا مرض لاحق تھا تاہم وہ اس کے بعد اپنے ہوش میں نہیں رہے جب کہ ریکارڈنگ میں مبینہ طورپرہاتھا پائی کی آوازیں بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی گزشتہ سال 2 اکتوبرکو ضروری کاغذات کے لیے استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھرلاپتہ ہوگئے تھے تاہم عالمی دباؤ کے بعد  سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں موت کی تصدیق کی تھی۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved