بھارت کشمیر میں کرفیو ختم اور بنیادی سہولیات فراہم کرے، اقوام متحدہ ہائی کمشنر

بھارت کشمیر میں کرفیو ختم اور بنیادی سہولیات فراہم کرے، اقوام متحدہ ہائی کمشنر

 02:24 pm  

جنیوا: اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو میں نرمی کرے اور کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی فراہم کرے۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی حقوق متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں، پرامن مظاہروں پر پابندی ہے اور سیاسی رہنماوٴں کو بند کردیا گیا ہے۔

میشیل باچلیٹ نے بھارت پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو میں نرمی کرے اور کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی فراہم کرے، کشمیر کے مستقبل سے متعلق ہر فیصلے میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved