جموں و کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، ترجمان کانگریس

جموں و کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، ترجمان کانگریس

 07:43 pm  

نئی دلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر مودی سرکار کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے مظالم کے باعث کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ 

ھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پریس کانفرنس میں مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں صورت حال انتہائی ابتر ہو گئی ہے اور وہاں حکومتی دعوؤں کے برعکس کچھ بھی نارمل نہیں ہے، لوگوں کے جذبات کا ایک آتش فشاں ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

منیش تیواری نے مزید کہا کہ اگر کوئی مودی حکومت کی غلط بیانی کا پردہ چاک کرتے ہوئے کشمیر کی صحیح صورت حال بتاتا ہے تو اسے غدار قرار دے دیا جاتا ہے، اگر آرٹیکل 370 کی منسوخی کشمیریوں کے حق میں ہوتی تو وہاں کبھی بھی کرفیو اور پابندیوں کی ضرورت نہ ہوتی اور نہ وہاں کی سیاسی و مذہبی قیادت کو گرفتار کرنا پڑتا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved