مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں اورگرفتاریوں پرسخت تشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں اورگرفتاریوں پرسخت تشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

 06:13 pm  

 واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پابندیوں اورگرفتاریوں پرسخت تشویش ہے، وادی میں انسانی حقوق کی عزت کا خیال رکھا جائے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے، امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پابندیوں اورگرفتاریوں پرسخت تشویش ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی عزت کا خیال رکھا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں قانونی ضابطوں کی پاسداری اورمتاثرہ حلقوں سے بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved