Home    weird
یمن میں 137 سالہ شخص کا انتقال، 183 افراد ورثا میں چھوڑے یمن میں 137 سالہ شخص کا انتقال، 183 افراد ورثا میں چھوڑے
یمن میں 137 سالہ شخص کا انتقال، 183 افراد ورثا میں چھوڑے یمن میں 137 سالہ شخص کا انتقال، 183 افراد ورثا میں چھوڑے

صنعا: یمن کے معمر ترین شہری احمد محمد الخلیفی 137 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے بچوں، پوتوں اور نواسوں کی تعداد 183 ہے۔سعودی عرب کے اخبار 24 کے مطابق یمن کے علاقے شبوہ کمشنری میں 137 سالہ احمد الخلیفی اچانک انتقال کرگئے، وہ مکمل طور پر صحت مند تھے اور اتنی عمر پانے کے باوجود اس عمر میں ذیابیطس اور امراض قلب سمیت انہیں کسی قسم کی بیماری نہیں تھی۔ احمد الخلیفی کے بچوں، پوتوں پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 183 ہے۔

خوشگوار زندگی کی خاطر ’’خوشگوار موت‘‘ کی ریہرسل
خوشگوار زندگی کی خاطر ’’خوشگوار موت‘‘ کی ریہرسل

سیول: شاید ہی کوئی شخص ہو جو اچھی اور خوش و خرم زندگی گزارنا نہ چاہتا ہو لیکن جنوبی کوریا میں خوشگوار زندگی کے لیے ایک نیا رجحان مقبول ہورہا ہے جس کے تحت جیتے جاگتے لوگ اپنی زندگی کے آخری لمحات سے لے کر مرنے تک کی ریہرسل کرتے ہیں، جسے ’’خوشگوار موت‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ریہرسل میں شریک ہونے والا ہر شخص پہلے اپنی زندگی کی آخری تصویر کھنچواتا ہے، اپنے ہاتھ سے اپنی وصیت لکھتا ہے اور پھر تھوڑی دیر کے لیے تابوت میں لیٹ جاتا ہے اور خود کو مُردہ محسوس کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

120 برس سے عمودی رخ پر بہتا ہوا پراسرار درخت، ماہرین حیران
120 برس سے عمودی رخ پر بہتا ہوا پراسرار درخت، ماہرین حیران

اوریگون: امریکا کی ایک خوبصورت جھیل میں درخت کا ایک تنا مسلسل 120 سال سے عمودی (سیدھا) رخ کے ساتھ بہہ رہا ہے لیکن اس کی وجہ خود ماہرین بھی نہیں جانتے۔اس درخت کے تنے کو ’اولڈ مین آف دی لیک‘ یعنی جھیل کا بوڑھا آدمی کہا جاتا ہے۔ جس جھیل میں یہ بہتا ہے وہ خود بھی ایک شہابِ ثاقب کے ٹکرانے سے بنی ہے اور یوں جھیل بھی کسی عجوبے سے کم نہیں۔ اس میں بہنے والا سفید اور اجاڑ درخت کا تنا شاخ در شاخ کھردرا ہوچکا ہے۔ پانچ سال میں یہ تیرتے ہوئے 400 میٹر آگے پہنچ چکا ہے۔


دلچسپ و عجیب
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved