اب ’ڈراؤنا گیم‘ کھیلیں وہ بھی مائیکرو سافٹ پینٹ پر

اب ’ڈراؤنا گیم‘ کھیلیں وہ بھی مائیکرو سافٹ پینٹ پر

 07:29 pm  

پولینڈ: انگریزی مقولے ’اولڈ از گولڈ‘ پر یقین رکھنے والے پولینڈ کے دندان ساز پاویل کوزمینسکی نے جدید سافٹ ویئر کے بجائے نسبتاً پرانے مائیکرو سافٹ پینٹ پر ایک گیم تخلیق کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ گزشتہ برس بنائے گئے اس گیم کو مزید تبدیلیوں اور اپ گریڈیشن کے بعد لانچ کردیا گیا ہے۔ 

نفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور شاید ہی کوئی مائیکروسافٹ پینٹ پر گیم کھیلنے کے بارے میں سوچنے کی جسارت بھی کرے لیکن پولینڈ کے ایک دندان ساز کو نہ جانے مریضوں کے درد کا علاج کرتے کرتے کیا سُوجی کہ مائیکرو سافٹ پینٹ پر ’ورلڈ آف ہارر‘ نامی گیم تخلیق کربیٹھے۔

 

’ورلڈ آف ہارر‘ 1980 میں جاپان کے ایک ساحلی گاؤں میں ہونے والے پراسرار واقعے پر مشتمل ہے جس میں ایک خوفناک ناک مخلوق سمندر سے نمودار ہوتی ہے اور پورے گاؤں میں دہشت قائم ہوجاتی ہے۔ مکینوں کا خیال تھا کہ یہ سب عام طور پر نظر نہ آنے والی مخلوقات جیسے جن یا بھوتوں  کی کارستانی ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved