کرونا وائرس کا خطرہ؛ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا

کرونا وائرس کا خطرہ؛ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا

 03:32 pm  

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کرونا وائرس کی وجہ سے اذلان شاہ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔

پی ایچ ایف نے 5 مارچ سے شروع ہونے والے کیمپ کے دوسرے مرحلے کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کرنا تھا تاہم ہیڈکوچ خواجہ جنید نے کہا کہ ایونٹ ملتوی ہونے کی اطلاع مل گئی ہے لہذا آج جن کھلاڑیوں کا اعلان کرنا تھا وہ اب نہیں کیا جارہا، اس حوالے سے ایک دو دن میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلا جانا تھا، اس ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی، منتظمین نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اس ٹورنامنٹ کو فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ حکام کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved