سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

 07:31 pm  

لاہور: 

سری لنکا نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

نو آموز سری لنکن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم گرین شرٹس کے خلاف 0-3 سے فتح حاصل کرلی، قومی ٹیم کے لیے ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، ہوم گراؤنڈ پر بدترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

کم تجربہ کار کھلاڑیوں کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مکمل طور پر فیل ہوگئی،سیریز میں پے در پے ناکامیوں کے باعث پست حوصلہ بلے بازوں کے  ہاتھ پاؤں پھول گئے اور 148 رنز کے جواب میں  قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنزہی بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد بابر اعظم اور حارث سہیل نے دوسری وکٹ پر 76 رنز جوڑے لیکن وہ مطلوبہ رن ریٹ کے حساب سے اسکور میں اضافہ نہ کر سکے جس سے بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھ گیا، بابر اعظم نے 32 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں صرف ایک چوکا شامل تھا جب کہ 94 کے مجموعے پر حارث سہیل بھی چلتے بنے، انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 52 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved