ٹیم قلندرزابوظہبی ٹی 10 لیگ میں شامل، شاہد آفریدی بھی حصہ بن گئے

ٹیم قلندرزابوظہبی ٹی 10 لیگ میں شامل، شاہد آفریدی بھی حصہ بن گئے

 02:41 pm  

یم قلندرز نومبر میں یواے ای کے دارالحکومت ابوظبی آئے گی جہاں وہ ابوظبی ٹی 10 کو نئی فرنچائز کے طور پر جوائن کرے گی۔ پاکستان کی یہ مقبول ٹیم پاکستان میں کرکٹ کی مضبوط روایات کی نمائندہ بھی ہے۔
قلندرز کی ابوظہبی ٹی 10 میں شرکت یواے ای میں رہنے والے 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث بنے گی۔ ابوظہبی ٹی 10 کا آغاز 14 نومبر سے ہورہا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے پرفارم کرتے نظرآئیں گے، ٹورنامنٹ میں 29 تیزرفتار مقابلے ہوں گے 10 روز پر محیط اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 نومبر 2019 کو کھیلا جائے گا، ابتدائی ایڈیشن میں ایون مورگن، شین واٹسن ، راشد خان، آندرے رسل، مالنگا اور ڈیرن سیمی جیسے عالمی سطح کے کرکٹرز شامل رہے ہیں۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved