پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کا نام کل جاری کرنے کا اعلان

پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کا نام کل جاری کرنے کا اعلان

 07:11 pm  

 لاہور: پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کا نام کل جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اب بدھ کو منظوری پانے والے کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا جاے گا۔

پہلے مرحلے میں پریس ریلیز کے ذریعے نام جاری کیے جائیں گے اس کے بعد ہیڈکوچ پریس کانفرنس کرکے اپنے پلان سے میڈیا کو بریف کرنے کے ساتھ مختلف سوالات کے جوابات بھی دیں گےپی سی بی کے پانچ رکنی پینل وسیم خان، ذاکر خان،انتخاب عالم، بازید خان اورممبر گورننگ بورڈ اسد علی نے مصباح الحق، ڈین جونز ، محسن خان اور جوہان بوتھا کے ہیڈکوچ کے لیے انٹرویو کیے تھے ۔وقاریونس بولنگ کوچ کے لیے انٹرویو دینے والے واحد امیدوار تھے۔۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved