حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ سے رشتہ ازواج میں منسلک

حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ سے رشتہ ازواج میں منسلک

 07:13 pm  

دبئی: قومی کرکٹر حسن علی  بھارتی لڑکی سامعہ سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔

نکاح کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں فیملیز کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جب کہ حسن علی کے دوست شاداب خان بھی اس پرُمسرت موقع پر موجود تھے، رخصتی اکتوبر میں متوقع ہے، حسن علی اور سامعہ کے نکاح کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں ۔

نکاح سے قبل حسن علی اور سامعہ نےبرج العرب ہوٹل کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا تھاجس میں زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والا جوڑا  مسرور نظر آیا۔

بعد ازاں حسن علی اپنے دوستوں کے ساتھ  دبئی کے سپاری ڈیزرٹ گئے جہاں پر سب نے خوب ہلا گلا کیا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved