کرکٹ کی دنیا میں بھونچال، آئی سی سی کا تگڑی ٹیم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کرکٹ کی دنیا میں بھونچال، آئی سی سی کا تگڑی ٹیم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

 09:47 am  

دبئی : کرکٹ کی دنیا میں بھونچال، آئی سی سی کا تگڑی ٹیم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، زمبابوے کے کرکٹ بورڈ میں مسلسل سیاسی مداخلت کے باعث افریقی ٹیم پر غیر معینہ مدت کی پابندی عائد کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ ایک بڑی ٹیم کی کرکٹ سے محروم ہونے والا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی نے زمبابوے کے کرکٹ بورڈ میں مسلسل سیاسی مداخلت کے باعث اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروزے غیر معینہ مدت کیلئے بند کیے جا سکتے ہیں۔ زمبابوے پر پابندی کا حتمی فیصلہ اور اعلان آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ کے دوران کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی نے دنیا کے تمام فل ممبرز کے کرکٹ بورڈز میں سیاسی مداخلت مکمل طور پر ختم کرنے کی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔ جب تک زمبابوے کرکٹ بورڈ خود کو سیاسی مداخلت سے پاک نہیں کرے گا، اس پر عائد کی جانے والی پابندی برقرار رہے گی۔ 

 
 

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved