صبا قمر کی بھارتی گانے ناگن پر رقص کی ویڈیو وائرل

صبا قمر کی بھارتی گانے ناگن پر رقص کی ویڈیو وائرل

 08:05 pm  

کراچی: اداکارہ صبا قمر کی گاڑی میں بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ صبا قمر اکثر متنازع فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اب اُن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گاڑی کے اندر سفر کے دوران ایک بھارتی گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا قمر بھارتی گانے ناگن پر رقص کرر ہی ہیں اور ہر لفظ  کے ساتھ رقص کرکے دکھا رہی ہیں۔ اداکارہ کی رقص کی یہ ویڈیو بیرون ملک سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر کی مشہور ترین گانے ’میرے رشک قمر‘ گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے انہوں نے دوستوں کی شرارت قرار دیا تھا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved