روینا ٹنڈن کا پاکستانی شہری کوسلام

روینا ٹنڈن کا پاکستانی شہری کوسلام

 07:27 pm  

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن مودی کے پاکستان کے خلاف زہریلے پروپگینڈے کے باوجود پاکستانی شہری کی تعریف  کیے بنا نہ رہ سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراداکارہ نے بھارتی طیارے سے متعلق خبرکا ذکرکیا جس میں بھارتی شہرجے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آگئی تھی اور پائلٹ حواس باختہ ہوگیا تھا جس کے بعد پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرنے بہت مہارت سے پروازکوحادثے سے بال بال بچانے میں مدد دی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسا واقعہ جب ہوتا ہے توسیاست کے مقابلے میں انسانیت جیت جاتی ہے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ایئرٹریفک کنٹرولرنے طیارے کوبڑے حادثے سے بچا لیا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved