محب مرزا نے آمنہ شیخ سے راہیں جدا کرلیں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے راہیں جدا کرلیں

محب مرزا نے آمنہ شیخ سے راہیں جدا کرلیں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے راہیں جدا کرلیں

 05:19 pm  

 کراچی: معروف ڈرامہ و فلمی اداکارہ محب مرزا نے اہلیہ و اداکارہ آمنہ شیخ سے راہیں جداکر لیں۔14 سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ڈرامہ انڈسٹری کی محب مرزا اور آمنہ شیخ کی جوڑی نے اب ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں جس کی تصدیق خود محب مرزا نے کی ہے۔

 

اداکار احسن خان کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والے محب مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر نہایت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ یہ انکشاف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے محب مرزا سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ اور آمنہ ساتھ رہتے ہیں؟

محبت مرزا نے سوال کے جواب میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک بیٹی ہے اور آمنہ اور میں اب ایک ساتھ نہیں رہتے جس پر احسن خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں زیر گردش تھیں اور سننے میں بھی آیا تھا کہ آپ دونوں الگ ہو گئے ہیں تاہم آپ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور آج بھی آپ لوگ اچھے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ رشتہ ازدواج میں 2005 میں منسلک ہوئے تھے ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام میسا مرزا ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved