عاطف اسلم کی آوازمیں ’حمد‘ سن کرمداح جھوم اٹھے

عاطف اسلم کی آوازمیں ’حمد‘ سن کرمداح جھوم اٹھے

 05:54 pm  

کراچی:عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو 12 میں حمد ’وہی خدا ہے‘ اپنی آوازاورمنفرد انداز میں پڑھ کرمداحوں کو بہت محظوظ کیا۔

وک اسٹوڈیو کی جانب سے گزشتہ روز عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھی گئی حمد ’وہی خدا ہے‘ کی کچھ جھلکیاں شیئرکی گئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھیں جب کہ مداح اُن جھلکیوں سے تو محظوظ ہو ہی رے تھے تاہم وہ پوری حمد سننے کے لیے بھی بے تاب نظر آئے اور ان کا یہ انتظاراب ختم ہوگیا۔

عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی گئی حمد جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو ویسے ہی مداحوں کا ہجوم امڈ آیا اور عاطف اسلم کے پڑھنے کے اندازسمیت حمد کی کمپوزیشن کی بے حد تعریف کی گئی۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved