بھارتی اداکارہ تریشا کا کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

بھارتی اداکارہ تریشا کا کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

 06:07 pm  

 ممبئی:  مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت پر جہاں دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے وہیں بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی کشمیروں پر ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار تشویش ناک ہے۔

اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved