سنی دیول نے وزیر بننے کے بعد فلموں میں کام کا معاوضہ بڑھا دیا

سنی دیول نے وزیر بننے کے بعد فلموں میں کام کا معاوضہ بڑھا دیا

 07:07 am  

ممبئی( آن لائن )بالی وڈ اداکار سنی دیول نے وزیر بننے کے بعد اپنی فلموں کا معاوضہ بڑھا دیا ہے، انہوں نے فلم فتح سنگھ میں کام کرنے کیلئے 5 کروڑ کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیولی کی جانب سے بھاری معاوضے کا مطالبہ
فلمساز کیلئے دینا آسان نہیں لہذا وہ سنی دیول کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کرنے پر غور کرنے لگے ہیں۔ہدایتکار راجکمار سنتوشی کی فلم فتح سنگھ کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہونی ہے جس کی وجہ سے پہلے ہی فلم کے بجٹ میں 15 سے 18 کروڑ تک کا اضافہ ہوجائیگا، اس لئے ہدایت کار نے یہ فلم کسی اور اداکار کو بطور ہیرو لے کر بنانے کا سوچ لیا ہے

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved