Home    Showbiz

شوبز
’’بھائی آرہا ہے‘‘ علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی
’’بھائی آرہا ہے‘‘ علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

معروف گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی جانب سے  پاکستان سپر لیگ کیلئے اپنے طور پر گانا بنانے کی فرمائش پوری کرنے کیلئے گانے پر کام شروع کردیا ہے۔

مداحوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ فائیو کے گانے پر مداحوں کی تنقید کے بعد علی ظفر نے اپنے طور پر نیا گانا تیار کرنے کا اعلان کیا جس پر انہوں نے کام شروع کردیا ہے۔

 

سونیا حسین ابھی اس قابل نہیں کہ میرے اسکرپٹ پر اداکاری کرسکیں، خلیل الرحمان قمر
سونیا حسین ابھی اس قابل نہیں کہ میرے اسکرپٹ پر اداکاری کرسکیں، خلیل الرحمان قمر

کراچی: پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ڈرامے میں عائزہ خان کے کردار کے لیے سونیا حسین کبھی بھی میرا انتخاب نہیں تھیں۔

ڈراماسیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘نے پاکستان ڈراما انڈسٹری میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، تاہم جہاں اس ڈرامے نے بلندیوں کی نئی اونچائیوں کو چھوا ہے وہیں یہ اپنے ڈائیلاگز اور ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے خواتین سے متعلق بیانات کے باعث بھی تنازعات کی زد میں رہا۔

علی ظفر کیخلاف میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا تحریری حکم جاری
علی ظفر کیخلاف میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا تحریری حکم جاری

لاہور: مقامی عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالتی فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے۔

علی عظمت کے الزامات پر علی ظفر کا منفرد انداز میں ردعمل سامنے آگیا
علی عظمت کے الزامات پر علی ظفر کا منفرد انداز میں ردعمل سامنے آگیا

کراچی: گلوکار علی عظمت کی جانب سے علی ظفر پر تنقید کے بعد گلوکار علی ظفر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کے گانے کو سوشل میڈیا پر ملنے والی تنقید کے بعد علی عظمت نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالف آرٹسٹ کے کہنے پر کچھ بلاگرز کی جانب سے ہمارے گانے پر جان بوجھ کر تنقید کی گئی جس کی وجہ سے گانا تنازع کا شکار ہوا۔

 

’’عہدِ وفا‘‘ کی آخری قسط سنیما گھروں میں دکھانے کی تیاریاں
’’عہدِ وفا‘‘ کی آخری قسط سنیما گھروں میں دکھانے کی تیاریاں

کراچی: ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بعد اب ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بھی پاکستان بھر کے سنیماؤں میں دکھانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنایا جانے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا ‘ چار دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جو ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ڈرامے کے چار مرکزی کردار احد رضا میر، اسامہ خالد بٹ، وہاج علی اور علی اکبر ہیں جن کی دوستی نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کر رکھا ہے وہیں زارہ نور عباس اور علیزے  شاہ کی اداکاری نے اس سیریل کو کامیابی کے مقام تک پہچانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

کون کس کا سپورٹر؛ فنکار بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گئے
کون کس کا سپورٹر؛ فنکار بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا بخارکرکٹ شائقین کے ساتھ فنکاروں پر بھی سر چڑھ کر بول رہاہے اور فنکار بڑھ چڑھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔   پی ایس ایل کا شمار پاکستان کے چند بڑے ایونٹس میں ہوتا ہے جس کا انتظار کرکٹ کے دیوانے ہر سال بے تابی سے کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ ایونٹ ہر سال مزید بہتر اور پرجوش ہوتا جارہا ہے۔ پی ایس ایل کا جادو پاکستانیوں پر تو  سر چڑھ کر بول رہاہے تاہم شوبز ستارے بھی اس کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔

پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے، ماہرہ خان
پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے، ماہرہ خان

 اسلام آباد: اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے۔

افغان مہاجرین سے متعلق 3 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران فیسنگ فیوچرکے نام سے  پینل مکالمے میں اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر برائے مہاجرین اور فلم اسٹار ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے پشاوراورکراچی میں افغان مہاجرین کو قریب سے دیکھا ہے، انہیں ہزار سہولتیں فراہم کرنے کے باوجود اپنے گھراورملک کی یاد ضرورستاتی ہے، اپنا ملک اوراپنا گھراپنا ہی

 نقاب پر تنقید کرنے پر اے آر رحمان کی بیٹی کا تسلیمہ نسرین کو کرارا جواب
نقاب پر تنقید کرنے پر اے آر رحمان کی بیٹی کا تسلیمہ نسرین کو کرارا جواب

نئی دلی: برقع پہننے اور نقاب کرنے  پر طنز کا نشانہ بنائے جانے پر شہرہ آفاق بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی نے ٹھوس دلیلوں کیساتھ نام نہاد مصنفہ ملعونہ تسلیمہ نسرین کو چپ کرا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متنازع مصنفہ تسلیمہ نسرین نے موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں خدیجہ نقاب لگائے ہوئے ہیں۔ ملعونہ مصنفہ نے لکھا کہ مجھے اے آر رحمان کی موسیقی پسند ہے مگر جب کبھی ان کی پیاری بیٹی خدیجہ کو برقع میں دیکھتی ہوں تو مجھے گھٹن محسوس ہونے لگتی ہے۔ یہ

ماہرہ اور فہد کی ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار
ماہرہ اور فہد کی ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار

کراچی: ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے اور لوگ اس فلم کا اتنی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں کہ اسے ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا۔فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا لہذا جب فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘کا اعلان کیا گیا تو لوگ بے تابی سے اس فلم کا انتظار کرنے لگے۔

آسکر جیتنے والی ’’پیراسائٹ‘‘میری فلم کا چربہ ہے، بھارتی پروڈیوسر
آسکر جیتنے والی ’’پیراسائٹ‘‘میری فلم کا چربہ ہے، بھارتی پروڈیوسر

چنئی: بھارتی پروڈیوسر نے دعوی کیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار بہترین فلم کا آسکر جیتنے والی غیر ملکی فلم’’پیراسائٹ‘‘ ان کی فلم کا چربہ ہے اور وہ کورین ڈایریکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔پروڈٰیوسر پی ایل تھیناپن کے مطابق جنوبی کوریا کی فلم پیراسائٹ کی کہانی 1999میں ریلیز ہونے والی ان کی تامل فلم ’’منسارا کنّا‘‘سے چرائی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کوریئن فلم ساز بونگ جون ہو کی پیش کش ’’پیراسائٹ‘‘ آسکر کی تاریخ کی پہلی غیرملکی فلم ہے جسے بہترین فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔اس علاوہ اس فلم کو بہترین ہدایت کاری، بہترین

مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے مسلم دشمن پالیسیوں پر مودی کو ’فاشسٹ‘ قرار دیدیا
مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے مسلم دشمن پالیسیوں پر مودی کو ’فاشسٹ‘ قرار دیدیا

دوحہ: معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور نامور شاعر جاوید اختر نے وزیراعظم مودی کو مسلمانوں کے لیے نفرت آمیز رویہ رکھنے پر ایک فاشسٹ شخص قرار دیدیا۔  غیر ملکی صحافی اور میزبان مہدی حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارت کے ممتاز فلم ساز مہیش بھٹ اور مقبول ترین شاعر و مصنف جاوید اختر کا انٹرویو دکھایا گیا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ فلموں میں جلوہ گر ہونے کیلیے تیار
وسیم اکرم کی اہلیہ فلموں میں جلوہ گر ہونے کیلیے تیار

 کراچی: سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی اب فلموں میں کام کریں گی، انہوں ںے فواد خان کے ساتھ آنے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں انٹری کی تیاریاں مکمل کرلیں۔شنیرا اکرم نے اپنے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کے حوالے سے کہا کہ میں پہلی پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ پریشان سی ہو رہی تھی۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلم دشمنی پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلم دشمنی پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر مودی سرکار کی مسلم مخالف متنازع پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر بول پڑیں اور کہا ہے کہ شہریت بل کے معاملے پر بھارتی پولیس مسلمانوں پر تشدد کررہی ہے۔ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران اداکارہ سوارا بھاسکر نے تشدد پسند مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ایک ایسی حکومت مسلط ہے جس کے مختلف ادارے ملکی آئین پر یقین ہی نہیں رکھتے۔

کلبھوشن جادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری
کلبھوشن جادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری

 کراچی: بھارتی دہشت گرد اور را کے حاضر سروس اہلکار کلبھوشن جادیو پر بننے والی پاکستانی فلم ’ ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔تیمور شیرازی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹیزر میں بھارتی جاسوس کو بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

شہزاد رائے کا بچوں پر تشدد اورجسمانی سزا پر پابندی کیلئے عدالت سے رجوع
شہزاد رائے کا بچوں پر تشدد اورجسمانی سزا پر پابندی کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد: زندگی ٹرسٹ کے صدر اور پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ شہزاد رائے کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکاہے، بچوں پر تشدد اور سزا کی خبریں آئے روز میڈیا میں آرہی ہیں، جبکہ پڑھائی میں بہتری کے لئے بچوں کی سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے۔

سجاد علی کا نیا گانا ’’بارش‘‘ مداحوں کو بھاگیا
سجاد علی کا نیا گانا ’’بارش‘‘ مداحوں کو بھاگیا

کراچی: اپنی مدھر اور سریلی آواز سے لوگوں کو مسحور کرنے والے لیجنڈ گلوکارسجاد علی کا نیا گانا’’بارش‘‘لوگوں کو بھاگیا۔سجاد علی نے گزشتہ روز اپنا نیا گانا ’’بارش‘‘ ریلیز کیا، گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا جب کہ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک تقریباً 60 ہزار لوگ دیکھ

عرفان جونیجو نے یوٹیوب کو خیر باد کہہ دیا
عرفان جونیجو نے یوٹیوب کو خیر باد کہہ دیا

 کراچی: معروف ولاگر اور یوٹیوبر عرفان جونیجو نے یوٹیوب کو جزوی طور پر خیر باد کہہ دیا ہے۔عرفان جونیجو نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کا عنوان انہوں نے ’آئی کوئٹ‘ لکھا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے یوٹیوب کو خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اب کسی بھی ایونٹ یا ایوارڈ کی تقریب میں بھی نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ میں نے ٹوئٹر کو بھی چھوڑ دیا ہے اور کیمرہ استعمال کرنا بھی بہت کم کر دیا ہے۔

آسکر2020؛ جنوبی کوریا کی ’پیراسائٹ‘ نے امریکی ’جوکر‘ کو پچھاڑدیا
آسکر2020؛ جنوبی کوریا کی ’پیراسائٹ‘ نے امریکی ’جوکر‘ کو پچھاڑدیا

کیلی فورنیا: آسکرایوارڈ میں جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے فلم ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ڈولبی تھيٹر میں 92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں جنوبی کوریا کے 2 خاندانوں کی رہائش پر مبنی فلم ’پیراسائٹ‘ نے ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ فلم ’پیراسائٹ‘ نے مجموعی طور پر 4 ایوارڈ اپنے نام کیے۔ تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے علاوہ کسی دوسری

حقیقی زندگی میں دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہوں، اقرا عزیز
حقیقی زندگی میں دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہوں، اقرا عزیز

کراچی: اداکارہ اقراعزیزنے اپنے ڈرامے ’’جھوٹی‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی زندگی میں بھی تھوڑے بہت جھوٹ بولتی ہوں اوردودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہوں۔

اداکارہ اقراعزیز، یاسرحسین اوراحمد علی بٹ کا ڈراما ’’جھوٹی‘‘ آج کل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے جس کہ وجہ ہے ڈرامے کی مرکزی کرداریعنی اقرا عزیز کو حد سے زیادہ جھوٹی خاتون دکھانا۔ حال ہی میں اقرا عزیز نے ایک انٹرویو کے دوران  اپنے ڈرامے اور اس میں ادا کیے جانے والے کردار کے حوالے سے بات کی۔

شوہر کا تشدد، گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا
شوہر کا تشدد، گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

لاہور: معروف گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر کے ظلم و تشدد سے تنگ آکر خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

شوبز کی ایک اور جوڑی کی ازدواجی زندگی میں دراڑیں پڑ گئیں۔ معروف گلوکارہ صنم ماروی نے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ درخواست گزار صنم ماروی نے کہا کہ شوہر حامد علی سے 2009 میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved