سندھ کابینہ کے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

سندھ کابینہ کے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

 06:02 pm  

کراچی: سندھ کابینہ کے 4 وزراء کے قلمدانوں میں ردو بدل کردیا گیا۔ 

 سندھ حکومت نے اپنی کابینہ کے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے ہیں اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لینے کے بعد ان کی جگہ یہ قلمدان صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام دھاریجو کو دے دیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کو محکمہ تعلیم کی وزارت سونپ کر ان کی جگہ ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے، ناصر شاہ کے پاس محکمہ بلدیات، جنگلات اور مذہبی امور کے قلمدان پہلے سے موجود ہیں، جب کہ محکمہ محنت صوبائی وزیرسعید غنی کے پاس رہے گا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved