کابینہ اجلاس؛ حکومت کے اتحادیوں کا آئی جی سندھ کے لئے ناموں پر اعتراض

کابینہ اجلاس؛ حکومت کے اتحادیوں کا آئی جی سندھ کے لئے ناموں پر اعتراض

 02:50 pm  

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں نے نئے آئی جی سندھ کے لیے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض کردیا ہے۔

 کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نئے آئی جی سندھ کے ناموں پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی اور یقین دہانیوں کے باوجود آئی جی کے حوالے سے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ حکومت کے اتحادیوں نے آئی جی سندھ کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر اعتراض کردیا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ مل بیٹھ کر ایک نام پر اتفاق کریں، ملاقات میں حکومت سندھ کے بھیجے گئے پانچوں نام زیر غور آئیں گے۔ ملاقات میں کسی نئے نام پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved