ملکی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے مقابلہ ہے، وزیراعظم

ملکی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے مقابلہ ہے، وزیراعظم

 06:57 pm  

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے مقابلہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکی ورجینیا یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی جس میں حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور معیشت کو درپیش مسائل پربات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1960ء کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے تیزترقی کرنے والا ملک تھا،لیکن بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کے ناسورسے ملکی ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوا، ماضی کی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کونظر انداز کیا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved