نیپرا نے بجلی ایک روپے 56 پیسے مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی ایک روپے 56 پیسے مہنگی کردی

 06:53 pm  

اسلام آباد: نیپرا نے اکتوبر کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ کرلیا۔

 نپیرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا، اضافہ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافی رقم صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادا کرنا ہو گی۔

 

نیپرا کی جانب سے فیصلے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق فیصلہ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved