ایف آئی اے نے (ن) لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے (ن) لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کو طلب کرلیا

 06:32 pm  

لاہور: ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کو 27 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

 کے مطابق ایف آئی اے  نے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کو طلب کرلیا ہے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ عطااللہ تارڑ کو 27 دسمبر کو صبح 11 بجے ایف آئی اے زونل آفس ٹیمپل روڈ طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عطا اللہ تارڑ کو جج ارشد ملک کیس میں طلب کیا گیا ہے، اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved