کون سا وزیر نواز شریف کو جانے دینے کا مخالف؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی

کون سا وزیر نواز شریف کو جانے دینے کا مخالف؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی

 02:57 pm  

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور زلفی بخاری کے علاوہ کسی بھی رکن نے نوازشریف کے باہر جانے کی مخالفت نہیں کی۔

 وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری اور وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واؤڈا نے مخالفت کی، ان کے علاوہ شیری مزاری، علی امین گنڈا پور اور علی زیدی کے نام بھی سامنے آئے ہیں، جب کہ ان کے علاوہ کابینہ کے کسی رکن نے نوازشریف کے باہر جانے کی مخالفت نہیں کی۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved