ایف اے ٹی ایف اجلاس؛ پاکستان کے اقدامات ابتدائی طور پر تسلی بخش قرار

ایف اے ٹی ایف اجلاس؛ پاکستان کے اقدامات ابتدائی طور پر تسلی بخش قرار

 08:26 pm  

پیرس:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو ابتدائی طور پر تسلی بخش قرار دے دیا۔

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کررہے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ کا جائزہ لیا، ابتدائی طور پر پاکستان کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے تاہم  پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پرعملدرآمد کے نکات پر ابھی مزید 2 دن غور کیا جائے گا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved