قائد اعظم نے جو کہا تھا وہ مودی کے اقدامات سے درست ثابت ہوچکا، عمران خان

قائد اعظم نے جو کہا تھا وہ مودی کے اقدامات سے درست ثابت ہوچکا، عمران خان

 06:08 pm  

جدہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائدِاعظم نے پہلے سے بھانپ لیا تھا کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں اپنے حقوق نہیں ملیں گے جو کہ آج مودی کے اقدامات سے درست ثابت ہوچکا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانیوں نے جدہ میں ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے، میرا سعودی عرب آنے کا مقصد بھی یو این جانے سے پہلے سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہمارے بھائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں، قائد اعظم نے پہلے سے بھانپ لیا تھا کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں اپنے حقوق نہیں ملیں گے جو کہ آج مودی کے اقدامات سے ثابت ہوچکا ہے، کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیا اور پوری دنیا ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے، او آئی سی نے ہماری حمایت کی ہے، یو این میں اس ایشو کو پر زور انداز میں اٹھائیں گے۔

 

عمران خان نے کہا کہ ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی، کافی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا رہا لیکن اب ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قانونی اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ ان کے سرمایہ کو تحفظ حاصل ہو، ہماری حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ترغیب ملے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved