سوشل میڈیا کا خوف پولیس تھانوں ایف آئی اے مراکز میں فون کیمروں پر غیر اعلانیہ پابندی

سوشل میڈیا کا خوف پولیس تھانوں ایف آئی اے مراکز میں فون کیمروں پر غیر اعلانیہ پابندی

 05:47 pm  

تھانوں، ایف آئی اے میں گرفتار لوگوں سے ملاقات کے ریٹ بھی بڑھا دیئے گئے، پولیس، ایف آئی اے اہلکاروں کو بھی  ویڈیوز نہ بنانے کی ہدایت، خلاف ورزی پر معطلی کی وارننگ 
 
اسلام آباد( ڈاکٹر عبدالودود قریشی سے) سوشل میڈیا کے خوف کی وجہ سے پولیس، ایف آئی اے حکام نے تھانوں کی حدود میں داخل ہونے والوں کی تعداد محدود کرنے اور کسی شخص کوتھانے میں داخل ہونے یا کسی سے ملاقات کی اجازت دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنانے کا کہا ہے کہ آنے والوں پاس کسی بھی قسم کا فون یا کیمرہ نہ ہو ان احکامات کی روشنی میں تھانوں اور ایف آئی اے میں موجود گرفتار لوگوں سے ملاقات کے ریٹ بھی بڑھا دیئے گئے ہیں۔ اعلیٰ پولیس اور ایف آئی اے حکام نے سوشل میڈیا پر حالیہ آنے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے ان واقعات کو روکنے کے اقدام کی بجائے اس کو روا رکھتے ہوئے سوشل میڈیا کی نظروں سے بچنے کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے جبکہ پولیس اور ایف آئی اے حکام نے اپنے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ تھانوں میں کسی بھی طرح کی ویڈیو نہیں بنائیں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا جائے گا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved