آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل کرنے کا فيصلہ

آصف زرداری کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل کرنے کا فيصلہ

 07:02 pm  

 اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فيصلہ کرليا گيا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد انہیں کل پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو ميڈيکل بورڈ کی سفارش پر پمز منتقل کيا جا رہا ہے، ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، ميڈيکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بجھوايا گيا تھا، جس کے بعد سابق صدر کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved