عمران خان نے کشمیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ دیا ہے

عمران خان نے کشمیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ دیا ہے

 07:08 am  

اسلام آباد  : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کشمیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ آئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم ٹرمپ کے پاس سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹ کر آئے، سر نڈر ہونا عمران خان کے خاندان کا خاندانی معاملہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھانے کا وقت گزر چکا ہے۔مودی کا حالیہ اقدام اچانک نہیں،
اس کا وعدہ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے کیا تھا ،تب ہمارے وزیراعظم مودی کی الیکشن مہم چلا رہے تھے، امریکہ کے ٹرپ سے کپتان ٹریپ ہو کر آئے اب مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سلامتی کونسل کہ قرار دادیں کشمیر کو حق خود ارادیت اور متنازعہ علاقہ قرار دیتی ہیں،بھارت کے حالیہ فیصلے نے بین الاقوامی دستاویزات کی نفی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ،صرف عالمی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 70 سال بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں،اس وقت تاریخ انسانی کے سفاک دور سے کشمیری گزر رہے ہیں،گلگت بلتستان اور کشمیر کی جغرافیائی صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پر حکومتی موقف واضح نہیں، حکومت اور جعلی وزیر اعظم نے مشترکہ اجلاس کو غیر سنجیدہ لیا،موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں،بیس منٹ کے لیے لیکن ملتوی کیا گیا اجلاس چار گھنٹے تک ملتوی رہا۔انہوں نے کہاکہ کور کمانڈر کانفرنس میں اصولی مؤقف اپنایا گیا ہے۔ مودی سرکاری کا یہ اقدام اچانک نہیں،اس کا وعدہ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے کیا تھا اور تب ہمارے وزیراعظم مودی کی الیکشن مہم چلا رہے تھے۔ مودی نے کشمیر کی آئینی حیثیت اور آرٹیکل 370 کو تبدیل کرنے کا منشور بھارتی عوام کو دیا ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ سوال بھی اُٹھایا کہ آخر ہماری سفارتکاری پوری دنیا مین کیوں ناکام ہوئی ؟ امریکہ کے ٹرپ سے کپتان ٹریپ ہو کر آئے اب مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں استعمال ہونے والوں میں ایک مہرہ ہمارا کپتان بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرنڈر ہونا عمران خان کی خاندانی صفات میں شامل ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved