بلاول بھٹو اورمراد علی شاہ کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل

بلاول بھٹو اورمراد علی شاہ کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل

 11:47 am  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سینئر صحافی ہارون رشید کا دعویٰ ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعلی سندھ کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جلد گرفتاری متوقع ہے، جبکہ سندھ کے نئے وزیراعلی کی تلاش بھی
شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کی گرفتاری کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا جائے گا، جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو سندھ میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گرفتار کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارک لین کیس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں وہ نابالغ تھے۔ تاہم جو دستاویزات اور شواہد سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بیرون ملک جائیدادوں کی خریداری کیلئے جب دستخط کیے تو اس وقت ان کی عمر 21 برس تھی۔ اسی لیے اب بلاول بھٹو کو بھی کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ مراد علی شاہ کی ممکنہ گرفتاری کو بھی پیپلز پارٹی کی قیادت بھانپ گئی ہے۔ اسی لیے سندھ کے نئے وزیراعلی کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ہارون رشید کہتے ہیں کہ آصف زرداری تو پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں ن لیگ کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کو بھی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved