امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن جلسے میں اپنی اہلیہ اور بہن کے تعارف میں غلطی کر گئے

امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن جلسے میں اپنی اہلیہ اور بہن کے تعارف میں غلطی کر گئے

 07:11 pm  

 واشنگٹن: امریکی سابق نائب صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن جلسے کے دوران اپنی اہلیہ اور بہن کے تعارف میں گڑ بڑا گئے اور اہلیہ کو بہن جب کہ بہن کو اہلیہ کے طور پر متعارف کراگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں ڈیموکریٹس کے ممکنہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سامعین سے اپنی اہلیہ اور بہن کا تعارف کرانے میں غلطی کرگئے۔ انہوں نے پہلے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے مجمع سے مخاطب ہو کر کہا کہ “یہ میری چھوٹی بہن ویلری ہیں” جب کہ اہلیہ نہیں نہیں کہتی رہیں، جوبائیڈن اپنی بہن کی جانب مڑے اور ان کا ہاتھ اُٹھا کر تعارف کرانے لگے تو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فوراً کہا کہ دونوں خواتین نے اپنی جگہیں تبدیل کرلیں اس لیے مجھے مغالطہ ہوگیا۔

 

اس کے بعد سابق نائب صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر دونوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ “یہ میری اہلیہ ہیں اور یہ ہیں میری بہن”۔ تاہم اس دوران جلسہ گاہ قہقہوں سے گونج اُٹھا اور شرکاء ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوگئے۔ جو بائیڈن اس وقت ڈیموکریٹ کے مضبوط امیدوار ہیں اور ان کی ورجینیا، شمالی کیرولائنا، الاباما، اوکلاہوما، ٹینیسی، مینیسوٹا اور ارکینسو میں کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved