لبنانی بھکارن کے بینک اکاؤنٹ میں 33 لاکھ درہم کا انکشاف

لبنانی بھکارن کے بینک اکاؤنٹ میں 33 لاکھ درہم کا انکشاف

 06:09 pm  

بیروت: لبنان کی ایک بھکاری خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں 33 لاکھ اماراتی درہم کے بقدر رقم موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو پاکستان روپوں میں 13 کروڑ 86 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جمال ٹرسٹ بینک کو بند کیا گیا۔ اس سال اگست میں امریکی انتظامیہ نے مبینہ طور پر حزب اللہ کی مالیاتی مدد کا الزام لگایا تھا جس کے بعد لبنانی حکومت نے یہ بینک بند کردیا تھا۔

اس کے بعد بدھ کے روز لبنانی مرکزی بینک میں دو چیک دیئے گئے جو سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے اور یہ دونوں چیک ایک خاتون وفا محمد الاود سے تعلق رکھتے تھے۔ معلوم ہوا کہ یہ ایک خاتون بھکاری کے چیک ہیں جو بالترتیب 18 لاکھ درہم اور 14 لاکھ درہم مالیت کے ہیں۔

یہ خاتون پورے دن شہر کے ایک بڑے ہسپتال کے باہر بھیک مانگتی رہتی ہیں اور حجن وفا کے نام سے مشہور ہیں۔ ہسپتال کا عملہ اس خاتون سے واقف ہے اور جیسے ہی ان کی بے تحاشا دولت کی خبر مشہور ہوئی لوگوں نے وفا پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved