بیت المقدس میں کھدائیوں کے دوران 9 ہزار سال پرانی باقیات دریافت

بیت المقدس میں کھدائیوں کے دوران 9 ہزار سال پرانی باقیات دریافت

 10:51 am  

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی حکومت کے محکمہ آثارقدیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بیت المقدس میں کھدائیوں کے دوران 9 ہزار سال پرانی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ باقیات بیت المقدس کی شاہراہ 16 کے قریب کھدائیوں کیدوران ملی ہیں۔ حکام کا کہناتھا کہ صہیونی حکام شاہراہ 16 کو جنوبی بیت المقدس میں بنائی گئی شاہراہ نمبر 1 سے دو سرنگوں کے ذریعے ایک منصوبے پرکام کررہی تھی تھی اس دوران ہزاروں سال پرانی نودارات ملیں۔یہ نوادرات مغربی بیت المقدس سے پانچ کلو میٹر دو پائی گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نوادرات 9000

سال پرانی ہیں۔خیال رہے کہ آثار قدیمہ کی آڑ میں صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved