روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

 06:57 pm  

 کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالرکی قدر 8ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر 22 پیسے کی کمی سے 154.16 روپے پر بند ہوا۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 154 روپے 60 پیسے سے گھٹ کر 154 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved