انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے مہنگا، 158 روپے پر ٹریڈنگ

انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے مہنگا، 158 روپے پر ٹریڈنگ

 10:54 am  

کراچی (نیوز ڈیسک ) ڈالر کے ریٹ میں اضافہ جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 63 پیسے مہنگا ہو کر 158 روپے پر فروخت ہونے لگا۔آئی ایم ایف سے 99 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے باوجود ڈالرکی قدر میں کمی نہ آ سکی، انٹربینک میں ڈالر 63 پیسے اضافے سے 158 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا جبکہ
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 157 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ ڈالر ملنے پر جہاں زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئیگی وہاں ڈالر کی قدر میں استحکام بھی متوقع ہے تاہم ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ کی وجہ ادائیگیوں میں توازن میں خسارہ ہو سکتا ہے۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved