ملتان: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں 20 روپے کلو بڑھنے سے شہری پریشان

ملتان: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں 20 روپے کلو بڑھنے سے شہری پریشان

 10:08 am  

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملتان میں آئل ملز مالکان نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا جس سے عام مارکیٹ میں گھی اور آئل کی فی کلو قیمت 160 روپے سے 220 روپے پہنچ گئی ہے۔ شہری بڑھتی مہنگائی کے سبب شدید پریشانی کا شکار ہو گئے.حکومت نے آئل اور گھی کی فی کلو قیمت پر 20روپے ٹیکس لگا دیا ہے جس پر آئل مل مالکان نے بھی 5 کلو پیکنکگ پر 100روپے اور 10 کلو پر 2 سو جبکہ 16 کلو کے
کنستر پر 320 روپے بڑھا دیئے ہیں جس سے عام مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت فی کلو 180روپے سے 220روپے تک پہنچ گئی ہے جسے خریدنا شہریوں کے لئے انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ بڑھتی مہنگائی کے سبب شہری بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ آئل ملز مالکان نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کی سپلائی بھی محدود کر دی ہے جس سے فی کلو قیمت میں 5 سے 10روپے تک مزید اضافے کا امکان ہے جس پر حکومت نوٹس لیکر شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔صرف گھی اور کوکنگ آئل ہی نہیں بلکہ عام مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے لال دال کی فی کلو قیمت 120روپے جبکہ دال ماش کے 200 روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved