Home    Business

کاروباری خبریں
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے لگی
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے لگی

کراچی: جمعرات کے روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 27 پیسے  سے گھٹ کر 156 روپے 15 پیسے اور قیمت فروخت 156 روپے 37 پیسے سے گھٹ کر 156 روپے 25 پیسے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 20 پیسے سے گھٹ کر 156 روپے اور قیمت فروخت 156 روپے 70 پیسے  روپے سے گھٹ کر 156 روپے 50 پیسے  ہوگئی۔

ای سی سی، گوادر پورٹ اور فری زون کیلیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری
ای سی سی، گوادر پورٹ اور فری زون کیلیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کیلیے ٹیکسوںمیںچھوٹ کے حوالے سے ٹیکس قوانین میں درکارضروری ترامیم کی منظوری دیدی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر3 پیسے کے اضافے سے157روپے28 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30 پیسے کے اضافے سے157 روپے70 پیسے پر بند ہوا، ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 900  روپے اور 770 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سرمایہ کاروں کو بزنس ویزا کیلیے درپیش مشکلات ختم کرنے کا فیصلہ
سرمایہ کاروں کو بزنس ویزا کیلیے درپیش مشکلات ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی:  ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کیلیے سازگار ماحول اور بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو بزنس ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور امیگریشن عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بزنس ویزا کے اجرا میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔

مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 19.01 فیصد تک پہنچ گئی
مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 19.01 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی )کے لحاظ سے گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی اوسطً شرح0.64 فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 19.01فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ڈبل روٹی، آلو، چکن،گھی،چینی اور دالوں سمیت 24اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر،پیاز اور لہسن سمیت 6اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 23 اشیائے ضرورت کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض مل گیا
پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض مل گیا

 کراچی: پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض مل گیا ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

عوامی قرضوں کے حجم میں 1.2 ٹریلین کا اضافہ
عوامی قرضوں کے حجم میں 1.2 ٹریلین کا اضافہ

 اسلام آباد:  حکومت نے گزشتہ مالی سال میں عوامی قرضوں کے حجم میں 1.2ٹریلین کا اضافہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے نئے قرضوں کے حصول پر پابندی کے بعد حکومت کے اس اقدام سے مستقبل میں قرضوں کی بروقت ادائیگی میں مدد ملے گی۔

ایف اے ٹی ایف پلان غیر رسمی معیشت تک بڑھایا جائے، امریکا
ایف اے ٹی ایف پلان غیر رسمی معیشت تک بڑھایا جائے، امریکا

 اسلام آباد:  امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے پلان کا نفاذ معیشت کے غیر رسمی شعبہ تک بڑھایا جائے۔

روپیہ مزید تگڑا۔۔۔۔صبح صبح ڈالر سستا ہوگیا‎
روپیہ مزید تگڑا۔۔۔۔صبح صبح ڈالر سستا ہوگیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بیس پیسے کمی واقع  جس کے بعد ڈالر 158 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار کی سطح پر تھا لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو تا گیا ، 100 انڈیکس میں 195 پوائنٹس کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے اور اس وقت 30 ہزار 804 کی سطح پر آ گیا
 

اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں بڑیکمی کراچی سے اسلام اور لاہور کا ٹکٹ کتنے ہزار کا ہو گیا ؟
اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں بڑیکمی کراچی سے اسلام اور لاہور کا ٹکٹ کتنے ہزار کا ہو گیا ؟

کراچی(آن لائن) اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دو طرفہ ٹکٹ جو کافی عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اس میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کے 2 طیارے شامل ہونے پر کرایوں میں کمی ہوئی، ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن شاہین ایئر کے بند ہونے اور نجی ایئر لائن ایئر بلیو کی جانب سے

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved