لندن کی مسجد میں مؤذن پر چاقو سے قاتلانہ حملہ

لندن کی مسجد میں مؤذن پر چاقو سے قاتلانہ حملہ

لندن: لندن کی ایک مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس پر حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریجنٹ پارک کی مشہور مسجد میں اس وقت پیش آیا جس موذن ظہر کی نماز کے لیے اذان دینے کی تیاری کررہا تھا۔  

پُرتشدد کارروائیاں بند ہونے کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوں گے، ترجمان طالبان

پُرتشدد کارروائیاں بند ہونے کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوں گے، ترجمان طالبان

دوحہ، قطر: افغان طالبان کے دفتری ترجمان سہیل شاہین نے دوحہ سے ایک بیان میں کہا ہے امن مذاکرات کے تحت پہلے طالبان اور امریکی افواج کے مابین پرتشدد کارروائیاں باقاعدہ طور پر بند کی جائیں گی اور جس ماہ یہ اعلامیہ جاری ہوگا، اسی مہینے کے اختتام تک امن معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے جائیں گے۔ وہ بی بی سی اردو کے نمائندے سے بات کررہے تھے۔ دفتری ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان میں جنگ بندی سے متعلق اعلامیے میں امن معاہدے پر دستخط کی تاریخ بھی تحریر کی جائے گی۔  

ایران میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

ایران میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

تہران: ایران میں دو مریضوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں ممالک میں پہلے اسلامی ملک ایران کا اضافہ ہو گیا ہے جہاں 4 مریضوں کے پُراسرار اور خطرناک وائرس سے علامتیں ملنے کے باعث ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ دو مریضوں میں انفلوئنزا تشخیص ہوا ہے۔

آسٹریلیا میں دورانِ پرواز مسافر بردار طیاروں میں ہولناک تصادم

آسٹریلیا میں دورانِ پرواز مسافر بردار طیاروں میں ہولناک تصادم

ملبورن: آسٹریلیا کی فضا میں دوران پرواز ایک انجن والے دو چھوٹے طیاروں کے تصادم میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر ملبورن میں جڑواں انجن والے دو طیارے منگلور ایئرپورٹ وکٹوریا سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، تصادم اتنا شدید تھا کہ طیارے کے پرزے ہوا میں بکھر گئے اور دونوں طیارے زمین بوس ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے وی پی این کا استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات دائر کرنا شروع کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس سوشل میڈٰیا کی ویب سائٹس تک ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے رسائی حاصل کرنے اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر  کارروائی کا آغاز کرچکی ہے۔

ایران میں امریکا کیلیے جاسوسی کے الزام میں 10 افراد کو قید کی سزا

ایران میں امریکا کیلیے جاسوسی کے الزام میں 10 افراد کو قید کی سزا

تہران: ایران میں ماحولیات کے لیے کام کرنے والے 8 سماجی کارکنان سمیت 10 افراد کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے میڈیا کو بتایا کہ 10 شہریوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور امریکا کی جاسوسی کے الزام میں دس سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان افراد کو 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کشمیر کی تقسیم اور وفاق سے الحاق کی وجہ بنی، کانگریس رپورٹ

ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کشمیر کی تقسیم اور وفاق سے الحاق کی وجہ بنی، کانگریس رپورٹ

 واشنگٹن: امریکی کانگریس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے کردار کی پیشکش کے بعد بھارتی حکومت نے جلد بازی میں مقبوضہ وادی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے وفاق کے زیر انتظام کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ’کانگریس ریسرچ سروس‘ کی کشمیر کی بدلتی ہوئی موجودہ صورت حال اور اس تناظر میں امریکی پالیسی سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کے وفاقی علاقے میں الحاق امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے ردعمل میں کیا۔

امریکا کے دباؤ میں آکر مذاکرات نہیں کریں گے، ایرانی صدر

امریکا کے دباؤ میں آکر مذاکرات نہیں کریں گے، ایرانی صدر

دبئی: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ میں آکر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے امریکا ہر ممکن کوشش کرچکا ہے لیکن اسے کام یابی حاصل نہیں ہوسکی۔ امریکا مذاکرات کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے لیکن ایران کبھی اس دباؤ سے پسپا ہوکر بات چیت نہیں کرے گا۔ انہوں ںے کہا کہ ایران کے بغیر مشرقی وسطی اور خلیج فارس میں میں امن و استحکام نہیں آسکتا۔

یورپ میں کورونا وائرس سے پہلا مریض ہلاک

یورپ میں کورونا وائرس سے پہلا مریض ہلاک

پیرس: یورپ میں کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ایشیا سے باہر اس وائرس سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔فرانس کی وزیر صحت اینیس بیزون کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والے 80 سالہ چینی سیاح کا تعلق چین کے صوبے ہوبی سے تھا۔ وہ 16 جنوری کو فرانس پہنچا تھا جہاں 25 فروری کو اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے پیرس کے ہسپتال میں رکھا گیا۔

چین میں طبی عملے کے 17سو افراد کورونا وائرس کا شکار، چھ ہلاک

چین میں طبی عملے کے 17سو افراد کورونا وائرس کا شکار، چھ ہلاک

بیجنگ: چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق طبی عملے کے 1716 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 6 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے میں سے 90 فی صد کا تعلق صوبہ ہوبی سے ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کا مرکز شہر ووہان اسی صوبے کا دارالحکومت ہے۔

برطانوی کابینہ میں رد و بدل، وزیر خزانہ ساجد جاوید مستعفی

برطانوی کابینہ میں رد و بدل، وزیر خزانہ ساجد جاوید مستعفی

 لندن:  برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ میں ردو بدل کا آغاز کردیا ہے جب کہ وزیر خزانہ ساجد جاوید نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انتخابات میں کامیابی کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ ان کی کابینہ میں شامل وزیر خزانہ ساجد جاوید نے اپنے مشیروں کو برطرف کرنے کے احکامات مسترد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ہیکرز کے ہاتھوں صارفین کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کا نقصان

ہیکرز کے ہاتھوں صارفین کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کا نقصان

 واشنگٹن: ایف بی آئی کے مطابق سائبر کرائم کے ذریعے صارفین ساڑھے تین ارب ڈالرز کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ دنیا بھر میں سائبر کرائم سے جعل سازی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ 2000 میں قائم ہونے والے امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے انٹرنیٹ کرائم کمپلینٹ سینٹر(IC3) کواب تک 4 لاکھ 67ہزار361شکایات موصول ہوچکی ہیں جب کہ صرف گزشتہ ایک سال میں ان شکایات کی تعداد 13 ہزار 633 رہی۔

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کا امکان

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کا امکان

 واشنگٹن: افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہوسکتا ہے جس کے بعد غیر ملکی افوج کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے معاملات بھی طے پاسکتے ہیں۔

شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے، ترک صدر

شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے، ترک صدر

 انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔انقرہ میں پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اب اگر ایک بھی ترک فوجی زخمی ہوا تو شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے اور ضرورت پڑنے پر فضائی حملے بھی کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی ادلب میں شامی افواج کی پیش قدمی ترکش آبزرویشن پوسٹ سے پیچھے دھکیلنے کے لیے پر عزم ہے اور یہ کام فروری کے آخر تک کسی بھی صورت میں سر انجام دیا جائے گا۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی پر اہم سرکاری حکام برطرف

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی پر اہم سرکاری حکام برطرف

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی پر اہم اور اعلیٰ سرکاری حکام کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جو ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سڑک پار کرتے وقت موبائل کے استعمال سے سالانہ 2 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں، تحقیق

سڑک پار کرتے وقت موبائل کے استعمال سے سالانہ 2 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں، تحقیق

 لندن: برطانوی تحقیقی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ موبائل میں مگن ہو کر سڑک پار کرنے کے کی وجہ سے ہر سال 2 لاکھ 70 ہزار افراد ٹریفک حادثوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی تحقیقی جریدے ’ انجری پری وینشن‘ نے دنیا بھر سے ٹریفک حادثوں کے اعداد و شمار جمع کیے ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ 70 ہزار افراد ٹریفک حادثوں میں موبائل فون کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ افراد سڑک عبور کرتے وقت بھی موبائل استعمال کرتے رہے اور سامنے

 عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے خبردار کردیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے سے خبردار کردیا

یجنگ: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کبھی چین نہ جانے والے افراد کا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا ایک بڑے خطرے کے ابتدا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایک دن میں 3 ہزار نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مجموعی تعداد 40 ہزار ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ ایک روز میں مزید 97 مریضوں کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 908 ہوگئی ہے۔

ایران کا مدار میں سٹیلائٹ بھیجنے کا تجربہ ایک بار پھر ناکام

ایران کا مدار میں سٹیلائٹ بھیجنے کا تجربہ ایک بار پھر ناکام

ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ ’ ظفر سیٹلائٹ‘ کو مدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا جو رفتار کم ہونے کی وجہ سے مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے صوبے سمنان میں واقع امام خمینی اسپیس پورٹ سے مقامی سطح پر تیار کردہ ’ظفر سٹیلائٹ‘ کو سیمورغ راکٹ کے ذریعے مدار پر بھیجنے کیلیے لانچ کیا تاہم مدار تک پہنچتے پہنچتے درکار رفتار کم ہوتی گئی جس کے باعث سٹیلائٹ ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ گزشتہ برس بھی ایران کی خلا میں سٹیلائٹس بھیجنے کی تین کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

اسرائیل کی بمباری سے مسافر بردار طیارہ بال بال بچ گیا، 23 جنگجو ہلاک

اسرائیل کی بمباری سے مسافر بردار طیارہ بال بال بچ گیا، 23 جنگجو ہلاک

دمشق / ماسکو: اسرائیل کی شام میں تین مختلف فضائی کارروائیوں میں شامی فضائیہ کے اہلکاروں سمیت 23 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ اُس کا مسافر بردار طیارہ بمباری کی زد میں آتے آتے بچ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں تین مقامات پر ایرانی ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی ہے جس میں کم سے کم 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شامی فضائیہ کے اہلکاروں کے علاوہ ایرانی جنگجو بھی شامل ہیں۔

چین ؛ وبائی مرض کی سب سے پہلے خبر دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس سے ہلاک

چین ؛ وبائی مرض کی سب سے پہلے خبر دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس سے ہلاک

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی وبا کے خطرے سے سب سے پہلے آگاہ کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 640 ہوگئی ہے۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق دو دن میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 73 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 640 ہوگئی ہے جب کہ 31 ہزار سے زائد مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved