کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

راچی: پاکستان سپرلیگ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جب کہ لیوک رونکی نے 23 رنز بنائے اور سہیل خان کا شکار بنے۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب

کراچی:  پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت فتح علی خان، سجاد علی،

عمر اکمل کی معطلی سے انور علی کی قسمت جاگ اٹھی

عمر اکمل کی معطلی سے انور علی کی قسمت جاگ اٹھی

کراچی: آل راؤنڈر انور علی کو معطل کیے گئے عمراکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹرسہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اور بازید خان شامل ہیں۔

پی ایس ایل 5 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل کراچی میں سجے گی

پی ایس ایل 5 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل کراچی میں سجے گی

 کراچی: پی ایس ایل سیزن فائیو کا میلہ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار پرفارمنس پیش کریں گے۔ چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کے لیے بے تاب شائقین کرکٹ کا انتظارختم ہوا، پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔تقریب میں 350 فنکار رنگ بکھیریں گے

پشاور زلمی کا آفیشل سانگ جاری، مہوش اور ہانیہ جلوہ گر

پشاور زلمی کا آفیشل سانگ جاری، مہوش اور ہانیہ جلوہ گر

 کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات  اور ہانیہ عامر پشاور زلمی کے آفیشل سونگ میں جلوہ گر ہوگئیں۔پی ایس ایل میں شریک پشاور زلمی کا آفیشنل سانگ فورٹیٹوڈ پختون کور نے تیار کیا ہے۔ ترانے کی ویڈیو میں پشاور زلمی کے نمایاں کھلاڑیوں  کے ساتھ شوبز ستارے مہوش حیات اور ہانیہ عامر نے بھی پرفارم کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کردیا

شاہد آفریدی نے کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کردیا

 لاہور:  شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہت اچھا اور ٹیم میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،امید ہے کہ ہم پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے

پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے

 کراچی: پی ایس ایل فائیو کی جمعرات کو شیڈول رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے جن میں معروف گلوکار بھی شامل ہیں۔پاکستان سپرلیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا۔ تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرا کر کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا

پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرا کر کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا

 لاہور: کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے فائنل میں پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ چیمپئن بن گیا۔ اتوار کو کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، فائنل جیتنے کے لیے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے خوب زور آزمائی کی تاہم پاکستانی پہلوانوں کا پلہ بھاری رہا اور انہوں نے بھارتی پہلوانوں کو چاروں شانے چت کردیا۔

پاکستان اور بھارت کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان اور بھارت کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئے

 لاہور: کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو شکست دے دی، فائنل میچ اب روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کھیلا جائےگا۔پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری کبڈی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے شکست دی جب کہ بھارت نے آسٹریلیا کو 32 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے ہرایا۔ پاکستان نے ایران کے خلاف زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے برتری ثابت کی۔

جنوبی افریقا کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان آنے سے معذرت

جنوبی افریقا کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان آنے سے معذرت

 لاہور: جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے۔کرکٹ ساؤتھ افریقا نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا جائزہ لینے کے بعد جمعہ کی دوپہر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کرسکیں گے تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹیم جلد از جلد پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش

شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش

 کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے اپنی دیگر بیٹیوں کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ایم سی سی کرکٹ ٹیم کمارا سنگاکارا کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی

ایم سی سی کرکٹ ٹیم کمارا سنگاکارا کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی

 لاہور: ایم سی سی کی کرکٹ ٹیم ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ  پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں، وہ اس وقت میری لی بون کرکٹ کمیٹی کے صدر ہیں اور بطور کپتان ایم سی سی الیون کے ساتھ آئے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار ہے، ڈیرن سیمی

پی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار ہے، ڈیرن سیمی

 کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا بے چینی سے انتظار ہے۔شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مختصر گفتگو میں کیا۔

امریکی کرکٹ ٹیم کا ایک روزہ میچ میں عالمی ریکارڈ

امریکی کرکٹ ٹیم کا ایک روزہ میچ میں عالمی ریکارڈ

کھٹمنڈو: امریکی کرکٹ ٹیم نیپال کے خلاف ایک روزہ میچ میں صرف 35 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس نے میچ میں کم ترین اسکور کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ورلڈ کپ لیگ کے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے امریکی کرکٹ ٹیم کو 50 اوورز کے میچ میں کم ترین اسکور پر پویلین لوٹا دیا، جس کے بعد امریکی ٹیم ایک روزہ میچ میں کم ترین سکور کا ریکارڈ قائم کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کے ساتھ شامل ہو گئی۔

شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ کا پاک بھارت کرکٹ بحالی پر زور

شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ کا پاک بھارت کرکٹ بحالی پر زور

 دبئی:  شاہد خان آفریدی اور یوراج سنگھ دونوں نے فوری طور پر پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر زور دیا ہے۔دونوں ممالک کے سابق اسٹار آل راؤنڈرز ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے اکھٹے ہوئے تھے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت سیریز کھیلتے ہیں تو یہ ایشز سے بھی بڑی ثابت ہوگی مگر لوگوں کے پسندیدہ کھیل کے درمیان میں سیاست آچکی۔

بنگلادیش نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کرلی

بنگلادیش نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کرلی

 لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔پی سی بی نے بنگلا دیشی بورڈ کو پی ایس ایل کے بعد اپریل میں کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن مثبت جواب نہیں ملا، بی سی بی کا موقف ہے کہ وہ ڈے اینڈ نائٹ کنڈیشنز میں کھیلنے کی تیاری نہیں رکھتے، اس لیے پنک بال کے بجائے روایتی ٹیسٹ میچ ہی کھیلیں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ترقی

 دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابراعظم ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں بابر اعظم 2 درجے ترقی کرکے پانچویں جب کہ اسد شفیق اٹھارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی۔  راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 445 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی اور یوں گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔  

ٹیسٹ چیمئپین شپ کیلیے ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، اظہر علی

ٹیسٹ چیمئپین شپ کیلیے ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، اظہر علی

راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے ہر پاکستانی خوش ہے اور ٹیسٹ چیمئپین شپ کیلیے ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ راولپنڈی  اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ  محمد عامر اور وہاب ریاض کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی صورت میں اچھے باولرز مل گئے ہیں ان فاسٹ باولر کو دیکھ کر نئے باولر کوحوصلہ ملے گا، اسپنر ماضی میں وکٹ لیتے ہیں لیکن فاسٹ باولر زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں یاسر شاہ سے لوگوں کی توقعات زیادہ تھیں، وہ ہمارے چیمپین باولر ہے تاہم یہاں اسپنر کے لیے زیادہ ماحول نہیں تھا اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو ہر ماحول میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے،

مانچسٹر؛ اسپاٹ فکسنگ پر ناصر جمشید کو 17 ماہ قید، عدالت سے گرفتار

مانچسٹر؛ اسپاٹ فکسنگ پر ناصر جمشید کو 17 ماہ قید، عدالت سے گرفتار

مانچسٹر: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پاکستانی اوپنر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سزا سنادی گئی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان ملوث پائے گئے تھے، ناصر جمشید پر سہولت کاری کا الزام تھا، اوپنر کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے اسی کیس میں گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved