ڈرامہ ’ہمسفر‘ کی  چائلڈ اسٹار حریم آٹھ سال بعد کیسے نظر آتی ہیں؟

ڈرامہ ’ہمسفر‘ کی چائلڈ اسٹار حریم آٹھ سال بعد کیسے نظر آتی ہیں؟

کراچی: مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ماہرہ خان اور فواد خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی حریم کو 8 سال بعد پہچاننا ناممکن ہوگیا ۔2011ء میں ٹیلی ویژن اسکرین پر مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑنے والے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ اس ڈرامے کے اہم کرداروں کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن اس ڈرامے میں حریم نامی بچی کا بھی کردار تھا جوکہ دونوں مرکزی کرداروں کی بیٹی تھی۔

یقین تھا کہ ایک دن میں بہت بڑا اسٹار بنوں گا، علی ظفر

یقین تھا کہ ایک دن میں بہت بڑا اسٹار بنوں گا، علی ظفر

کراچی: گلوکار واداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ انہیں یقین تھا ایک دن وہ بڑےاسٹار بنیں گے۔ علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک تقریب کے دوران اپنی کامیابی کا سفر بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ علی ظفر نے ہال میں بیٹھے شرکا سے اپنے کیر یئراور ابتدائی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کےوالد انہیں سی ایس پی آفیسر بنانا چاہتے تھے لیکن وہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔ لہذٰا انہوں نے اپنے والد کو کہا بابا میں گلوکار بننا چاہتاہوں جس پر  میرے والد نے کہا دیکھو تم سی ایس پی آفیسر بنوگے تو تمہارے آگے پیچھے گاڑیاں ہوں گی لوگ تمہیں سلام کریں گے جس پر میں نے کہا میں چاہتاہوں لوگ مجھے میری پوسٹ سے نہیں بلکہ میرے کام کی وجہ سے سلیوٹ کریں۔

مہوش حیات کی ایک ٹویٹ پر حکومت ایکشن میں

مہوش حیات کی ایک ٹویٹ پر حکومت ایکشن میں

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کے کراچی ائیر پورٹ کے واش روم کی حالت زار پر توجہ دلانے پر حکومت نے بھی نوٹس لے لیا۔ معروف اداکارہ مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور لال بیگ کی موجودگی کے انتہائی برے تجربے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اُٹھایا تھا کہ بات صرف غیر صحت افزا ماحول ہی کی نہیں بلکہ پاکستان آنے والوں کا پہلا تجربہ متاثر کن بنانے کی بھی ہے۔

’زندگی تماشا‘ کی نمائش رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

’زندگی تماشا‘ کی نمائش رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری چوہدری قدیر احمد کی طرف سے دائر درخواست میں پیمرا، وزارت اطلاعات، سینٹرل سنسر بورڈ اور سرمدکھوسٹ کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاہےکہ سوشل میڈیا پر فلم کا پرومو جاری کیا گیا،فلم زندگی تماشا آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے،فلم سے مذہبی لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا،فلم زندگی تماشا پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے،شہریوں کے مذہبی جذبات

’’رئیس‘‘کے 3 سال مکمل ہونے پر ماہرہ اور شاہ رخ خان جذباتی ہوگئے

’’رئیس‘‘کے 3 سال مکمل ہونے پر ماہرہ اور شاہ رخ خان جذباتی ہوگئے

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اوربالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم’’رئیس‘‘کے 3 سال مکمل ہونے پر فلم سے جڑی یادیں شیئر کی ہیں۔ 3 سال قبل ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ تھیں جنہوں نے بالی ووڈ کے بادشاہ کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراپنی خوبصورتی اور اداکاری سے بارڈر کے دونوں جانب کے لوگوں کو دیوانہ بنادیا۔  

 ’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر میں ہے‘، ڈرامے کےاختتام پر وائرل پوسٹس

’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر میں ہے‘، ڈرامے کےاختتام پر وائرل پوسٹس

کراچی: پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط اور ڈرامے کے مرکزی کرداردانش کی موت نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا رکھا ہے اور ڈرامے کے اختتام کو لے کر نہ صرف مزاحیہ پوسٹس بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہیں بلکہ لوگ ان پوسٹس کے ذریعے ڈرامے کے المناک اختتام پر اپنی رائے کا بھرپور اظہارکرتے نظر آرہے ہیں۔ ہدایت کارو مصنف خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘نے  مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید ، عائزہ خان اورعدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ہمایوں سعید نے دانش نامی شخص کا کردار اداکیا تھا جو اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے تاہم اس کی بیوی مہوش(عائزہ خان) ایک امیر شخص اور پیسوں کے لیے اپنے شوہر کو دھو کا دے کر شہوار(عدنان صدیقی) کے ساتھ چلی جاتی ہے۔

 کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں لال بیگ دیکھ کر مہوش حیات کا پارہ چڑھ گیا

کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں لال بیگ دیکھ کر مہوش حیات کا پارہ چڑھ گیا

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر ایئرپورٹ انتظامیہ پر برس پڑیں۔ مہوش حیات کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کبھی اپنے دل کی بات کہنے میں ہچکچاتی نہیں ہیں اورشوبز کے علاوہ سیاسی و سماجی موضوعات اور عوامی مسائل پر  بھی کھل کر گفتگو کرتی ہیں۔ مہوش حیات نے کراچی ایئر پورٹ پرموجود گندگی پر انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب کروانے کی کوشش کی ہے۔

 ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی تعریف کرنے پر منشا پاشا کو شدید تنقید کا سامنا

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی تعریف کرنے پر منشا پاشا کو شدید تنقید کا سامنا

کراچی: اداکارہ منشا پاشا کو ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی تعریف کرنا اورڈرامے کی مقبولیت پر مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ آج ڈرامے کی آخری قسط سینما اور ٹی وی پر ایک ساتھ نشر کی جائے گی۔ ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ جب کہ فہد مصطفیٰ سمیت دیگر اداکار بھی ڈرامے کی کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست مسترد

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست مسترد

لاہور: سول عدالت نے مشہور ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔ لاہور کی سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست مسترد کردی۔

اکشے کمار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

اکشے کمار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار انڈسٹری میں  سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار تینوں خانز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ گزشتہ سال 2019 میں اکشے کمار کی فلم ’’ہاؤس فل فور‘‘، ’’مشن منگل‘‘ اور’’کیساری‘‘  نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ مقبولیت کے پیش نظر اکشے کمار تمام ہدایتکار کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے  آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کے لئے 120 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔ جب کہ اس فلم میں اُن کے مد مقابل چھوٹے نواب سیف علی خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اداکارہ میرا فلاحی اسپتال تعمیر نہ ہونے پر مخلص ٹیم کا رونا رونے لگیں اداکارہ میرا فلاحی اسپتال تعمیر نہ ہونے پر مخلص ٹیم کا رونا رونے لگیں

اداکارہ میرا فلاحی اسپتال تعمیر نہ ہونے پر مخلص ٹیم کا رونا رونے لگیں اداکارہ میرا فلاحی اسپتال تعمیر نہ ہونے پر مخلص ٹیم کا رونا رونے لگیں

 کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئن سمجھی جانے والی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال کی تعمیر کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں بس انہیں اب تک اس کے لیے مخلص ٹیم ہی نہیں ملی۔ کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ میڈیا نے میری فلم ‘باجی‘ کو نا صرف پسند کیا بلکہ اس کو بھرپور سپورٹ بھی کیا جس پر وہ سب کی شکر گزار ہیں۔ اداکارہ میرا نے اپنا اسپتال بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال بنانے سے متعلق کچھ غلط باتیں میڈیا تک پہنچتی ہیں لیکن آج میں میڈیا کے توسط سے مداحوں تک صحیح معلومات پہنچانا چاہتی ہوں۔ مانتی ہوں کہ اسپتال کے پراجیکٹ کو ہینڈل نہیں کر پائی۔ اسپتال کے لیے انہیں مخلص ٹیم نہیں ملی اس لیے اسپتال کو ابھی تک مکمل نہ کر سکی لیکن میں یہ بات واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میں  ہاری نہیں مگر لیٹ ہوگئی ہوں۔

رابی پیرزادہ کا بچیوں کو پڑھنے بھیجنے والے والدین کو ماہانہ امداد کا اعلان

رابی پیرزادہ کا بچیوں کو پڑھنے بھیجنے والے والدین کو ماہانہ امداد کا اعلان

کراچی: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے اور ان کا خرچ اٹھانے میں مدد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ رابی پیرزادہ آج کل کیلی گرافی (خدا کے نام اورقرآنی آیات کی خوشنما تحریریں) بنانے میں مصروف ہیں اورچند روز قبل انہوں نے اپنے کیلی گرافی آرٹ کی نمائش کا اعلان بھی کیاتھا۔

سینسر بورڈ نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی لگادی

سینسر بورڈ نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی لگادی

 لاہور: پنجاب فلم سنسر بورڈ کے بعد سندھ فلم سنسر بورڈ نے بھی فلم ’ زندگی تماشا‘ کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی لگادی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گی ا۔نوٹی فکیشن میں ہدایات دی گئی ہیں کہ سرمد کھوسٹ سنسر بورڈ کے حتمی فیصلے تک فلم ریلیز نہیں کرسکتے، نوٹی فیکیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کو مختلف

عائزہ خان کا فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بیان

عائزہ خان کا فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بیان

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مرکزی اداکارہ عائزہ خان کے مداح اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جب کہ ٹی وی سے شہرت حاصل کرنے والے تقریباً ہر اداکار کی اگلی منزل بڑی اسکرین ہی ہوتی ہے لیکن عائزہ خان اس کے برعکس سوچتی ہیں۔

مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ’زندگی تماشا‘ ریلیز نہ کروں، سرمد کھوسٹ

مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ’زندگی تماشا‘ ریلیز نہ کروں، سرمد کھوسٹ

لاہور: ایکٹر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہیں فون پر درجنوں دھمکیاں اور میسجز موصول ہورہے ہیں، ’’تو کیا میں زندگی تماشا کو ریلیز نہ کروں؟‘‘ انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کیا۔ واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ کی نئی فلم ’زندگی تماشا‘ کی مختلف عالمی میلوں میں خاصی پذیرائی مل چکی ہے تاہم اسے 24 جنوری 2020 کے روز پاکستانی سنیما گھروں میں نمائش کےلیے پیش کیا جائے گا۔ البتہ، بعض حلقوں کو اعتراض ہے کہ اس فلم میں شعائرِ اسلام کا مذاق اُڑایا گیا ہے اور مذہبِ اسلام کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اپنی تازہ ٹویٹ کے ساتھ ہی سرمد کھوسٹ نے ’میرے پیارے پاکستان اور پاکستانیوں کے نام کھلا پیغام‘ کے عنوان سے ایک خط بھی منسلک کیا ہے جو انگریزی میں ہے اور چار صفحات پر مشتمل ہے۔

ایف آئی اے نے حریم شاہ اور صندل خٹک کو ہراساں کرنے کی تردید کردی

ایف آئی اے نے حریم شاہ اور صندل خٹک کو ہراساں کرنے کی تردید کردی

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حریم شاہ اور صندل خٹک ہراسانی کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کے خلاف ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اور حریم شاہ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے الزامات سے متعلق اپنا جواب جمع کروادیا۔ ایف آئی اے کی طرف سے انسپکٹر منعم بشیر چوہدری نے جواب میں کہا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی جس میں انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں اور مجھ پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے، ان کیخلاف انکوائری کی جائے۔

کامیاب اداکاری پر مانی بھی اہلیہ حرا کے گن گانے لگے

کامیاب اداکاری پر مانی بھی اہلیہ حرا کے گن گانے لگے

 کراچی: اداکارہ حرا مانی کے یکے بعد دیگرے کامیاب ڈراموں پر ان کے شوہر مانی بھی اہلیہ کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے اور ان کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے۔اداکار سلمان شیخ بالمعروف مانی نے انسٹا گرام پر پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی جانب سے حرا مانی کو بہتری اداکارہ کے لیے نامزد کیے جانے پر ووٹ کاسٹ کرنے کی پوسٹ شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں اپنی اہلیہ کی حوصلہ افزائی کے لیے طویل پوسٹ بھی کی۔

اداکارہ یاسر حسین نے اقرا عزیز کو چھوٹی سی لڑکی قرار دے دیا

اداکارہ یاسر حسین نے اقرا عزیز کو چھوٹی سی لڑکی قرار دے دیا

 کراچی: اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کو چھوٹی لڑکی قرار دے دیا۔گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسک ہونے والی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جوڑی نوک جھونک اور مضحکہ خیز حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں ہی اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر یاسر حسین نے اقرا کو چھوٹی سی لڑکی قرار دے دیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے اپنی جان کے خطرے سے متعلق خبروں کی وضاحت کردی

رابی پیرزادہ نے اپنی جان کے خطرے سے متعلق خبروں کی وضاحت کردی

راچی: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی جان کو درپیش خطرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ سابق گلوکارہ کے وکیل بابر افضل نے جنگلی جانور پالنے کے مقدمے میں رابی پیرزدہ کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔

مجھے دل سے نہ بھلانا۔۔۔۔ لیجنڈ گلوکارہ مہناز کی آج 7 ویں برسی

مجھے دل سے نہ بھلانا۔۔۔۔ لیجنڈ گلوکارہ مہناز کی آج 7 ویں برسی

کراچی: لیجنڈ گلوکارہ مہناز کی 7 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ چار دہائیوں تک آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ مہناز بیگم سن 1955ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ مہناز کا اصل نام کنیز رضا تھا وہ برصغیر کی معروف مغنیہ اور سوز خواں کجن بیگم کی صاحب زادی تھیں اسی لیے انھیں بچپن ہی سے گلوکاری سے لگاؤ پیدا ہوگیا تھا۔ مہناز نے سرسید گرلز کالج سے بی اے کیا،سن 1972ء میں باقاعدہ طور پر فن موسیقی میں قدم رکھا،  ٹیلی وژن پر گائیکی کے بعد ان کی شہرت فلم اسکرین تک جاپہنچی۔ مہناز نے آنے والے برسوں میں ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں اپنی مسحورکن آواز سے لاتعداد گیتوں کو پہچان دی۔

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2019 Urdu News. All Rights Reserved